ہنزہ (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے صدر ایڈوکیٹ ظہور کریم نے کہا کہ سیکرٹری ورکس گلگت بلتستان کے افس میں چیف انجینئر رشید آحمد نے پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کے ساتھ بد تمیزی پر شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پرُزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نام نہاد انجینئر کو فی الفور فارغ کرتے ہوئے محکمانہ کاروائی کی جائے۔ چیف انجنیئر ریاست پاکستان کے ملازم ہے اور ملازم بن کر رہے اگر وہ حفظ الرحمن کا ملازم ہے تو حفیظ کے گھر نوکری کرے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ہنزہ آئندہ اس قسم کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی اور امجد حسین ایڈوکیٹ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کا لیڈر نہیں ہے بلکہ وہ گلگت بلتستان کے غریبوں کی آواز ہے۔ ہم نیب گلگت بلتستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ بد عنوان چیف انجینئر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں۔
مضامین
جب ناچ اور گانا سرکاری سطح پر ترجیح بن جائے
دنیا کی تاریخ میں قوموں کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار ہمیشہ ان کی فکری،معاشی، علمی، سائنسی، معاشرتی اور اخلاقی بنیادوں پر رہا ہے۔ وہ