ہنزہ(اجلال حسین) سنٹر ہنزہ میں پینے اور آبپاشی کے لئے پانی کی قلت کو دُور کرنے کے لئے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں مار چ 15سے قبل التر میں ہونے والی واٹر چینل اور لنک روڈ جبکہ ششپر نالے میں متبادل جگہوں پر پائپ کی فیٹنگ کا کام مکمل کرتے ہوئے پانی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے چونکہ موسم بہار کی آمد آمد کے ساتھ پینے اور آبپاشی کے لئے عوام کو پانی کی فراہمی اشد ضرورت ہو چکی ہے متعلقہ ادارے اگر ان کاموں میں تاخیر کرئینگی تو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے ششپر اور التر نالے میں ہونے والی منصوبوں کے معائینہ کے بعد میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ششپر گلیشیر اور التر نالے میں سیلابی ریلیوں کی وجہ سے عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہوا تھا چونکہ ڈسٹر کٹ انتظامیہ نے محکمہ تعمیرات عامہ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ملیکر تین کروڈ سے زائد رقم سے التر میں واٹر چینلز کی سربند تک لنک رروڈ کے علاوہ واٹر چینلز کو آر سی سی میں دوبارہ مضبوطی کے ساتھ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی جبکہ سیلابی ریلے کے باعث سر بند کو نقصان پہنچتا ہے تو ایکسویٹر کے زریعہ بند کو بحال کردیا جائے گا جبکہ پینے کے لئے ششپر نالے میں متبادل پانی کے پائپوں کی فیٹنگ جاری ہے انشاااللہ دو سے تین ہفتوں کے اندر پانی کوبحال کر دیا جائے گا جس کی وہ سے پانی کی قلت میں کمی ہوگی۔ اس موقع پرمحکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کے ایگزیکٹو انجینئر مبشیر حسن ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ دائریکٹر شہزاد نے التر اور ششپر نالے میں ہونے والی ہنگامی منصوبوں پر بریفنگ بھی دیا گیا۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ