ہنزہ نیوز اردو

سسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دنیور کپٹن (ر) ثناء اللہ خان کا اپنے عملے کے ہمراہ جگلوٹ گورو بازار کا دورہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ۔اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دنیور کپٹن (ر) ثناء اللہ خان کا اپنے عملے کے ہمراہ جگلوٹ گورو بازار کا دورہ کیا دورے کے دوران اے سی دنیور نے مختلف دکانوں جس میں سبزی فروشوں،پولٹری شاپ اور قصاب کی دکانوں میں سرکاری نرخ نامے چیک کیے۔اے سی دنیور کپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے تجاوز کر کے کاروبار کرنے والوں کو دو دن کے اندر تجاوزات کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوے کہا ہے کہ نہ ہٹانے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اے سی دنیور نے قصابوں اور پولٹری شاپ والوں کو صفائی کے نظام کو درست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دکان کے اندر جالی لگائیں۔اور مرغی کو گاہک کے سامنے زبح کر کے دیں اور تمام دکاندار سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ادھر عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دنیور کی اس اقدام کو سراہا ہے۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ