ہنزہ نیوز اردو

سابقہ فوجیوں کے مسائل کے بار ے میں تفصیلاً گفتگو کی شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اس خطے کی آزادی اور اس کی بقاء کیلئے جدوجہد کیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت   22 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز( نمائندہ خصو صی )ایکس سولجرز ویلفیئر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی مجلس عامہ کی ایک اہم اجلاس زیر صدارت آنریری کیپٹن رستم خان منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے ممبران نے شرکت کی مجلس کی شرکاء نے سابقہ فوجیوں کے مسائل کے بار ے میں تفصیلاً گفتگو کی شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اس خطے کی آزادی اور اس کی بقاء کیلئے جدوجہد کیا جس کا صلہ ابھی تک نہیں ملا تمام شرکاء نے وفاقی حکومت سے ہی استدعا کی کہ جس طرح دوسرے صوبوں میں سابقہ فوجیوں کو مراعات مل رہے ہیں اس طرح گلگت بلتستان کے غازیوں کو بھی فراہم ہونا چاہئے شرکاء اجلاس نے وفاقی حکومت سے یہ بھی استدعاکی کہ باقی صوبوں کی طرح گلگت بلتستان سے بھی سی پیک سیکورٹی فورس میں سابقہ فوجیوں کو بھرتی کیا جائے تمام شرکاء نے یہ عہد کیا کہ وہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے ہر وقت تیار رہیں گے۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ