ہنزہ نیوز اردو

رکن اسمبلی راجہ جہانزیب کا یاسین کیلئے گلگت بلتستان کونسل سے دو ارب روپے خصوصی گرانٹ منظور کروانے کا دعویٰ دیوانوں کا خواب اور جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ رکن اسمبلی راجہ جہانزیب کا یاسین کیلئے گلگت بلتستان کونسل سے دو ارب روپے خصوصی گرانٹ منظور کروانے کا دعویٰ دیوانوں کا خواب اور جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ممبر اسمبلی نے دو سال قبل بھی طاؤس دیدار گاہ کیلئے سینیٹ آف پاکستان سے پینے کے صاف پانی کا دس کروڑ روپے منظور کروانے کا جھوٹ بول چکے ہیں جو کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔مشیر خوراک نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت آتے ہی فنڈز دینا تو درکنار جبکہ گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام اے ڈی پی سے دو ارب روپے جبکہ پی ایس ڈی پی سے پانچ ارب کی کٹوتی کر چکی ھے،گلگت بلتستان سے کل7 ارب روپے کٹوتی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے یاسین کو 60 کروڑ روپے کا ترقیاتی منصوبوں کا پیکج منظور کرائے ہیں اور ان منصوبوں کیلئے باقاعدہ فنڈز جاری ہو چکے ہیں اس بارے ممبر اسمبلی کی لاعلمی معنی خیز ہے۔غلام محمد نے مزید واضح کر دیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے ہدایات اور اعلانات کی روشنی میں محکمے منصوبے بنواتے ہیں،وزیراعلیٰ احکامات جاری کرتا ہے اور محکمے ان پر عمل درآمد کرواتے ہیں،ہمارے ممبر اسمبلی کو حکومتی طریقہ کار کا پتہ ہی نہیں ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ