ہنزہ نیوز اردو

راجہ سر دار محمد ایوب خان کی بہوہ شمس النہار اسلام آباد میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ اسلام آباد(عبدالمجید) راجہ سر دار محمد ایوب خان کی بہوہ شمس النہار اسلام آباد میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی۔ ان کی عمر ایک سو پانچ برس تھی۔ وہ محمد نظیم خان (کے سی ائی ای) و سابق میر آف ہنزہ کی بہو تھی ان کے والد بزرگوار راجہ اسحاق راجہ آف گوپس تھا اور راجہ نظیم الامین اور راجہ نور الامین کی نا نی اور راجہ محمد سخی رہنماء مسلم لیگ(ن) ہنزہ کی دادی تھی۔ ان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی اور وہی انھیں سپرد خاک کیا گیا۔ فاتحہ و قرآن خوانی اور تعزیتی رسومات اسلام آباد اور ہنزہ علی آباد دونوں مقامات پر ادا کئے جا رہیں ہیں۔ مرحومہ نے آغاخان آباد اور سلطان آباد علی آباد میں جماعت خانوں کی تعمیر کے دوران گراں قدر خدمات سر انجام دیں نیز انھیں اسماعیلی لیڈیز والنٹیرز ہنزہ کی قیادت کرنے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ علاقے کے ممتاز شخصیات، صحافی برادری اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے ان کی اچانک وفات پر سو گوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ مرحومہ کی روح کو اللہ تعالیٰ اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائیں اور سوگوار خاندان کو صبر و جیل عنایت کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ