ہنزہ نیوز اردو

خنجراب ویلجرز آگنازیشن ( کے وی او ) کے چیرمین محبوب ربانی کی ہٹ دھرمی اور منیجنٹ پلان کی خلاف ورزی اور ناقص پالیسی کی وجہ سے دو سالوں کا کروڑوں روپے خنجراب نیشنل پارک انٹری فیس نہیں مل سکا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (بیورو رپورٹ ) خنجراب ویلجرز آگنازیشن ( کے وی او ) کے چیرمین محبوب ربانی کی ہٹ دھرمی اور منیجنٹ پلان کی خلاف ورزی اور ناقص پالیسی کی وجہ سے دو سالوں کا کروڑوں روپے خنجراب نیشنل پارک انٹری فیس نہیں مل سکا جس کی وجہ سے خنجراب ویلجرز آگنازیشن کے ممبران میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ممبران نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین کے وی او کو فوری طور پر مستفی ہونا چاہئے تاکہ کے وی او کو مذید نقصان سے بچایا جا سکے جب سے محبوب ربانی کے وی او کا چیرمین بنے ہیں تب سے گلگت بلتستان مشہور و معروف سی سی ایچ اے جس کی مثال پوری دنیا میں دی جاتی ہے میں شکاریوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے اور اس سال کے وی او کو گلگت بلتستان کے سی سی ایچ ایز میں سب سے کم شکار کے پر منٹ جاری کئے گئے ہیں محبوب ربانی کا محکمہ وائلڈ لائف کے افسروں کے ساتھ رواں رکھنے والے سلوک اور ان کی غلط پالیسیوں کی بدولت علاقے کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے ممبران نے مذید کہا کہ محبوب ربانی زاتی مصروفیات اور ذاتی کاروبار کی وجہ سے ادارے کو ٹائم نہیں دے پارہے ہیں جس کی وجہ سے کے وی او میں دن بدن مسائل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ممبران نے کہا کہ خنجراب ویلجرز ارگنائزیشن (کے وی او) میں لوگوں کا خون پسینہ شامل ہے بڑی جہدوجہد اور قربانیوں سے یہ ادارہ وجود میں آیا ہے اور اس ادارے نے ملکی اور بین و اقوامی سطح پر اپنا ایک مقام بنایا ہے ایک فرد کے ہاتھوں اس کو برباد نہیں ہونے دینگے ممبران نے چیف سکریڑی اور سکریڑی فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف اور کنزویٹر وائلڈ لائف اینڈ پارکس سے مطالبا کیا ہے کہ وہ دو سالوں کا انٹری فیس جاری کرے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ