ہنزہ نیوز اردو

حالیہ نگر کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نون نے نہ اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے نہ کسی امیدوار کی کمپئن کیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ/ر)حالیہ نگر کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نون نے نہ اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے نہ کسی امیدوار کی کمپئن کیا ہے۔مخالفین میڈیا میں حفیظ الرحمن صاحب سے جیت جانے کی بیانات لگوا کر اپنا دل کو تسلی دے رہے ہیں۔اگر حفیظ الرحمن صاحب سے جیت جاتے تو نگر سے چند قدم آگے ہنزہ میں جیت جائے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ گلگت بلتستان کے صوبائی صدر مولانا نادر خان اشرفی سینئر نائب شیخ غفاری ، نائب صدر شیخ ارشد حسین نجفی، جنرل سیکریٹری رحمت علی حجتی، صوبائی سیکریٹری اطلاعات ریاض الدین نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا مخالین نگر کے الیکشن میں جیتنے پر شور شرابہ کرتے ہین۔حالانکہ ہماری پارٹی نے کسی بھی امیدوار کی الیکشن کمپیئن نہیں کیا ہے۔انھوں نے کہا اخبارات میں الٹی سیدھی بیانات سے کسی کی تقدیر کو بدل نہیں سکتے ہیں۔ہماری پارٹی میں اتفاق و اتحاد برقرار ہے۔ہماری حکومت صوبے کے اندر تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام اب ہوشیار ہوئے ہیں۔عوام جانتے ہیں کہ کون سچا ہے کون سچا نہیں ہے۔عوام خود فیصلہ کریں گے مخالفت برائے مخالفت سے اور تعمیر و ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔اسلئے عوامی حلقے تعمیر و ترقی کے اس سفر میں ہماری حکومت کا ساتھ دیں۔تاکہ گلگت بلتستان میں ایسی ترقی ہوگی کہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ