ہنزہ ( اجلال حسین ) وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی خصوصی احکامات ہیں کہ ڈومیسٹک میں کم از کم 6گھنٹے جبکہ بازار کو 4گھنٹے بجلی فراہم کرلیا جائے ، صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر جو بھی وسائل فراہم کر نے تھے کر چکے ہیں۔۔۔۔ جبکہ مسگر پاور منصوبے پر کام کی رفتار دیکھ پر نہایت افسوس ہوا ۔۔۔۔، جنوری کے اخری ہفتے تک سول ورک مکمل نہ ہواا تو محکمہ برقیات ہنزہ کے حکام خود ذمہ در ہونگے،،سیکرٹری واٹر اینڈ پا ور گلگت بلتستان اور کمشنر گلگت کا ایکسئن محکمہ برقیات ہنزہ کو احکامات جاری۔۔۔
گزشتہ روز سیکرٹری واٹر اینڈ پاور ظفر وقار تاج اور کمشنر گلگت عثمان کا ہنزہ میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ اور مسگر میں زیر تعمیر پاور منصوبے کے کام کا جائزہ لینے کے لئے حسن آباد، گنش میں حالیہ نصب تھرمل جنریٹرزجبکہ مسگر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری جی بی اور کمشنر گلگت نے محکمہ واٹر اینڈ پاور ہنزہ کے ایگزیکٹو انجینئر کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان انتہائی سنجدگی کے ساتھ فکر مند ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور نتظامیہ کی انتھک کاوشوں کی بدولت ہنگامی بنیادوں پر اضافی تین تھرمل جنریٹر فراہم ہیں محکمہ برقیات ہنزہ کے حکام اور عملہ دن رات محنت کرتے ہوئے عوام کوکم از کم روزانہ6گھنٹے کی بجلی فراہم کی جائے جبکہ بازار کو 4گھنٹا بجلی روزانہ کے حساب سے دیا جائے تاکہ عوام اور بزنس کمیونٹی اس سے بھر پور فائدہ اٹھا سکے۔ اس موقع پر انہیں نے مزید کہا کہ تھرمل جنریٹرز کے لئے تیل کی فراہمی گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے مکمل یقین دہانی کرائی ہیں جس کے لئے کسی قسم کی پریشانی کرنے کی ضرورت نہیں ۔ سیکرٹری برقیات گلگت بلتستان اور کمشنر گلگت نے مسگر میں بننے والی پاور منصوبے کا بھی معائینہ کیا اس موقع پر مسگر پاور منصوبے کے لئے پانی فراہم کرنے والی پائپ کی فیٹنگ میں کام کی رفتار کی سست روی پر دونوں حکام نے براہمی کا اظہار کیا انہوں نے حکام برقیات ہنزہ کو کہا کہ ہمارا مین پروجیکٹ مسگر پاور منصوبہ ہے اس کو مکمل کئے بغیر ہمارا کام بے مقصد ہیں اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام سنجدگی سے کام کر رہے ہیں مگر سائیڈ پر ہونے والی کام سے ہم مطمین نہیں جس رفتار سے سول ورک پر کام کیا جا رہا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے نامکمل سے نہ صرف عوام کی دباو ہمارے اوپر بلکہ روزانہ کے بنیاد پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بھی ہم سے ہونے والی کام کا پروگریس مانگ رہے ہیں۔ محکمہ برقیات حکام کی مسگر پاور منصوبے پر عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام اور اعلیٰ حکام کو تاریخ پے تاریخ دینے پر مجبور ہیں انہوں نے محکمہ برقیات ہنزہ کے حکام متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسگر پاور منصوبے کا سول ورک جنوری کے اخر تک مکمل نہ کیا گیا تو محکمہ برقیات ہنزہ کے حکام خود ذمہ دار ہونگے انہوں ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغر کوروازنہ کے بنیاد پر نگرانی کرنے کو کہا سیکرٹری واٹر اینڈ پاور اور کمشنر گلگت نے جنوری کے اختتام پر مسگر پاور منصوبے کا دوبارہ معائینہ کرنے کی دلچسپی ظاہر کیا۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ