ہنزہ(نمائندہ خصوصی) جلالپورجٹاں گجرات پریس کلب کے وفد صدر ڈاکٹر اِرشاد مرزا اور گروپ لیڈر میر اکرام کی قیادت میں وادی ہنزہ کا دورہ کیا اور دلفریب اور پُر کشش مقامات کی سیر کی۔ اس موقع پر ہنزہ پریس کلب کا بھی دورہ کیاہنزہ پریس کلب کے آفس سکریٹری عبدالمجید نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ہنزہ ویلی کی تاریخ اور پریس کلب کے حوالے سے بریف کیا۔ جلد سپورجٹاں پریس کلب کے چیر مین مُحمد اعظم انصاری نے اراکین وفد کا تعارف کرایا۔ اس موقع پر عبدالمجید نے کہا کہ ہنزہ پریس کلب میں آمد پر وہ جلالپور جٹاں گجرات پریس کلب کے وفد کی آمد پر خوشی محسوس کر رہئے ہیں۔ اس طرح پریس کلبوں کے درمیان آپس میں روابط قائم ہونی چاہئے۔ بعد ازاں جلالپورر جٹاں پریس کلب کے وفد نے عبدالمجید کے ہمراہ ۰۰۸ سال قدیم تاریخی قلعہ بلتت کا بھی دورہ کیا۔جلالپورجٹاں گجرات پریس کلب کے وفد میں جنرل سکریٹری پرنس شاہد بھٹہ، سکریٹری اطلاعات شبیر حُسین، سکریٹری سوشل میڈیا شاہد ڈار،آفس سکریٹری پریس کلب کے وفد کی پذید ائی پر ہنزہ پریس کلب کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ