ہنزہ (بیورو رپورٹ) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی حافظ حفیظ الرحمن نے ضلع ہنزہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کا چہرہ کے مانند قرار دیتے ہوئے جس انداز میں سولیڈ ویسٹ منجمنٹ کا قیام عمل میں لایا اسی طرح لنک روٹس کی مٹلنگ اورمرمت کے لئے جدید مشینری کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے جس طرح گلگت ہیڈ کواٹر میں کام ہو ر ہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ایم ایس حیدر آباد کے نمائندہ وفد سلطان علی، مجید خان، افتخار احمد ا ور صدرالدین نے میڈیا کوخصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی مسکن کریم آباد،تاحیدر آباد علی آباد لنک روڈ گزشتہ دو سالوں سے التوا کا شکار ہے دوسال گزرنے کے باوجود توسیع اور مٹلنگ کاکام نہایت ہی سست روی کا شکار ہے جدید مشینری نہ ہونے کی وجہ سے لنک روڈ پر ہونے والی توسعی اور مٹلنگ کاکام روایاتی انداز میں کیا جا رہا ہے اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ایک تو کام نہایت سست روی کا شکار جبکہ دوسری جانب کام کا معیار ناقص ہونے کی وجہ سے چند سالوں میں مٹلنگ کاکا م خراب ہونے کا خطرہ لاحق ہیں۔ متاثرہ لنک روڈ پر چلنے والی ملکی و غیر ملکی سیاح پریشان ہے بلکہ عوام حیدر آباد، علی آباد اور کریم آباد کے درمیان چلنے والی ہزاروں عوام ذہنی اذیات کا شکار ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پرُزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نہایت ہی اہمیت کا حامل 27فٹ کا لنک روڈ کی مٹلنگ اور توسعی کے کام کا نوٹس لیتے ہوئے جدید مشینری کی فراہمی اور کرڈوں لاگت سے بننے والی کام کامعائینہ کیا جائے تاکہ قومی خزانے کا نقصان نہ ہو تاکہ معیاری کام سے عوام اور سیاح فائدہ لے سکے۔
![](https://urdu.hunzanews.net/wp-content/uploads/2019/11/art-urdu-300x150.gif)
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ