ہنزہ نیوز اردو

تین روزہ انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہنزہ لیپرڈز اور نگر رائلز کے مابین کھیلا گیا۔ جیت کا سہرا تین صفر سے ہنزہ لیپرڈز نے اپنے نام کر لیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(سلیم برچہ)تین روزہ انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہنزہ لیپرڈز اور نگر رائلز کے مابین کھیلا گیا۔ جیت کا سہرا تین صفر سے ہنزہ لیپرڈز نے اپنے نام کر لیا۔ ضلع ہنزہ اور ضلع نگر سے اپنے اپنے ٹیموں اور کھیلاڑیوں کا حوصلہ افزائی کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی وزیر کھیل و ثقافت راجہ ناصر علی خان مہمان خصوصی تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہنزہ کے ہر میدان میں صفحہ اول پر کھڑے رہتے ہیں چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو یا پھر کھیل کا میدان ہو ہنزہ اپنی ثقافت اور تہذیب کے حوالے سے ناصرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں اپنی مثال اور منفرد مقام رکھتا ہے نوجوانوں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کام کیا جا رہا ہے ہنزہ کے نوجوانوں کے لئے بہت جلد کھیل کا میدان بنایا جائے گا جہاں سے کھلاڑیوں کو نیشنل سطح پر اپنے صالاحتوں کو منانے کا موقع مل جائے گا۔ اس موقع پر سینئر وزیر کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ایسے پروگراموں سے نوجوانوں کے مابین باہمی روابط قائم کرنے کا موقع پیدا ہوتا ہے ہنزہ میں جو بھی مثبت سرگرمی ہوگی اس کی حوصلہ افزائی کرینگے البتہ منفی سرگرمیوں کے لئے ہنزہ میں کوئی گنجائش نہیں میں کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ڈی سی ہنزہ فیاض آحمد اور اس کی ٹیم، محکمہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ، ہنزہ کے والی بال ایسوسیشن کے ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کرتا ہو کہ انہوں نے ہنزہ میں اس طرح کا مقابلے کا انعقاد کیا گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں کا بھی مشکور ہوں جیتنے والی ٹیم کو پچاس ہزار نقد اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو تیس ہزار کا نقد انعام اور ٹرافیز بھی دئیے گئے اس موقع پر ماضی کے نامور شخصیات کو بھی شیلڈز دئیے گئے اور انکی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا پورے ایونٹ کا مین آف دی میچ ہنزہ لپرڈز کے نوجوان کھلاڑی رمیض کو دیا گیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ