ہنزہ (رحیم اللہ بیگ، محمد کامران علی) تحصیل گوجال کو سب ڈویژن اور شیناکی ہنزہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے دورہ ہنزہ کے پہلے روز ناصر آباد شیناکی ہنزہ میں عوامی احتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیناکی تحصیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن رانی عتیقہ کے حوالے کردیا ۔اور ڈی سی ہنزہ کو ہدایات جاری کیے کہ ایک ماہ کے اندر اندر شیناکی میں تحصلدار تعینات کیا جائے وزیر اعلی نے شیناکی ناصر آباد میں عوامی جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہنزہ ہمار ا چہرہ ہے ہنزہ گلگت بلتستان کا چہرہ ہے اور گلگت بلتستان پاکستان کا چہرہ ہے
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے عوام سے خطاب میں مزید کہا کہ ناصرآباد میں دس بستروں کی ہسپتال کیلئے مطلقہ اداروں کو فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایات کی۔
مزید انھوں نے کہا کہ مناپن تا ناصر آباد واٹر سپلائی اسکیم جوکہ سک پروجیکٹ تھا اب انشااللہ ڈیڈھ ماہ کے اندر اس کا ٹینڈر کیا جائیگا جس کیلئے رقم کا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے سیاسی اسیروں کے بارے میں کہا کہ صوبائی حکومت کے اختیار میں کچھ بھی نہیں اگر صوبائی حکومت کے اختیار میں ہوتا تو پہلے دن ہی ان کی رہائی کے احکامات جاری کرچکے ہوتے یہ عدالتی معاملہ ہے سپریم کورٹ کے تعیناتی کے بعد صوبائی حکومت نظر ثانی کی اپیل دائر کریگی ۔
علاقے میں امن امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے سیاحت کے شعبے میں ترقی شروع ہوچکی ہے اور ہنزہ گلگت بلتستان کا سب سے پر امن علاقہ ہے ہنزہ امن کے حوالے سے پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے
اس وقت صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے مختلف چوک چوراہوں کو مشہور شخصیات کے نام سے منسوب کرنے کا عمل شروع کیا ہے آپ لوگوں کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے خضرآباد پل کو افسر جان کے نام سے منسوب کرنے کیلئے مسلم لیگ ہنزہ کے زمہ داران ایک قرارداد بناکر ہمیں ارسال کریں ۔
اس سے قبل وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیط الرحمن نگر کا دورہ مکمل کرکے ہنزہ آمد پر ناصر آباد کے مقام پر ضلعی انتظامیہ اور پاکستان مسلم لیگ ضلع ہنزہ کے عہدہداروں سول سوسائٹی اور ہنزہ کے عمائدین نے پھولوں کا ہار پہناکر ہنزہ آمد پروزیر اعلی کو خوش آمدید کہا ۔
وزیر اعلی ناصر آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد کریم آباد ہنزہ میں سرکاری ریسٹ ہاوس میں پاکستان مسلم لیگ ضلع ہنزہ کے عہدہداروں کے علاوہ مختلف وفود سے بھی ملاقات کیا اور اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف محکموں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ