ہنزہ( نما ئندہ خصوصی) آل پارٹیز کانفرنس کے اراکین تحریک انصاف کے خلیل (ایڈووکیٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے اعجاز کریم، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قیمت کریم اور عوامی ورکرز پارٹی کے کامریڈ علی نے اپنے ایک مشترکہ بیاں میں محکمہ برقیات عامہ کی جانب سے ہونی والی سوتیلی ماں جیسا سلوک پر شدید رد عمل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹے کی ہنزہ کے مسائل بارے دھرنہ کیا شیناکی کو تاریکی میں رکھنے اور باقی ماندہ ہنزہ کو برقی قمقموں سے سجانے کے لئے کیا گیا تھا؟۔ ایک جانب شیناکی کو تحصیل بنانے کی جھوٹی حکومتی اعلان تو دوسری طرف زندگی کے دیگر دوسرے ضروریات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اس وقت شیناکی کے سواء باقی علاقوں میں عوام کو بجلی فراہم کیا جا رہا ہے اور ہم ( اہلیان شیناکی) اپنے روحانی پیشواء کی یوم ولادت کے جشن کے روز بھی وقت تاریکی میں بسر کرنے پر مجبور ر ہیں۔ اس لئے ہمارا پُر زور مطالبہ ہے کہ ہنزہ شیناکی کے چارگاؤں ناصر آباد، میون، خانہ آباد اور حُسین آباد کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا دیں بصورت دیگر عمائدین شیناکی سمت عوام الناس سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ