ہنزہ نیوز اردو

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس ضلع غذر کی غیر قانونی گاڑیوں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

غذر(خاص خبر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس ضلع غذر کی غیر قانونی گاڑیوں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس ضلع غذر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان حیدر کی سرکردگی میں غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف گاہکوچ اور چٹورکھنڈ میں سخت کاروائی عمل میں لایا۔ تمام گاڑیوں سے کالے شیشے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس اُتار دیے گئے۔ غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف اڈوں میں جا کر گاڑیوں کی فزیکل فٹنس بھی چیک کیا گیا تاکہ مسافروں کو مختلف حادثات سے بھر وقت بچایا جا سکے۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان حیدر کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹر ڈ گاڑیوں کو کچھ دن بعد تحویل میں لیا جائے گا۔گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں سے بھی گزرش کی گئی ہے کہ وہ دوران سفر اپنے گاڑی کے اصلی کاغذات اپنے ساتھ رکھے تاکہ محکمہ اور مسافروں کو دوران سفر مشکلات درپیش نہ ہو۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ