ہنزہ نیوز اردو

ایم ڈبلیو ایم کے رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ممبران کے ترقیاتی فنڈز کو کم کرناصوبائی حکومت کی بد نیتی اور امرانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(خبرنگارخصوصی)ایم ڈبلیو ایم کے رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ممبران کے ترقیاتی فنڈز کو کم کرناصوبائی حکومت کی بد نیتی اور امرانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ کو اپنے پسند یدہ علاقوں اور افراد میں نوازنا چاہتی ہے جو تمام اپوزیشن ممبران اور ٹیکنو کریٹس کے لئے کبھی قابل قبول نہیں ہوگی ۔منگل کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگراپوزیشن ممبران کی ترقیاتی بجٹ میں کمی کی گئی تو ہم کبھی خاموش نہیں رہیں گے اور حکومت کو چلنے نہیں دینگے ۔حکومتی ممبران اسمبلی ہو یا اپوزیشن کے ممبران تمام الیکشن جیت کر اسمبلی میں آئے ہیں اور اس طرح تمام ممبران کو ترقیاتی فنڈ ز برابر ملنے چاہیے اور سابقہ حکومت میں تما م منتخب اور ٹیکنوکریٹ ممبران کے لئے برابر فنڈ زجاری کئے جاتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی ٹیکنوکریٹس ممبران اسمبلی کے فنڈ ز میں کٹوتی کی گئی تھی جس پر ہم اس لیے خاموش رہے کیوں کہ یہ حکومت ابھی بنی تھی لیکن اس سال ہم کسی طرح سے بھی خاموش نہیں رہیں گے اور ہم اپنے پورا حق لے کے رہیں گے ۔بی بی سلیمہ نے کہا کہ گزشتہ دن ایک حکومتی وزیر نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کو ایک روپیہ بھی نہیں دینگے میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی فنڈ اپنے زاتی جاگرسے دیتیں ہیں کیا ؟؟یہ ترقیاتی فنڈز پورے گلگت بلتستان کے عوام لئے ہوتے ہیں نہ کہ صرف حکومتی ممبران یا وزیروں کے لئے،ہم حکومت کی اس غیر منصفانہ اقدام پر کبھی خاموش نہیں رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہورہاہے کہ حکومتی ممبران کے لئے الگ فنڈز اور اپوزیشن ممبران کے لئے الگ ،یہ مثال آج سے قبل نہ صوبائی اسمبلی میں ملتی ہے نہ قومی اسمبلی میں ملتی ہے ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ