ہنزہ نیوز اردو

اہلیان ہنزہ بلخصوص ہنزہ میں ٹھکیدار برادری نے مجھے بہت عزت دی ہے: مبشر حسن

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورورپورٹ ): اکسئن محمکہ تعمیرات ہنزہ ڈویژن مبشر حسن نے کہا ہے کہ اہلیان ہنزہ بلخصوص ہنزہ میں ٹھکیدار برادری نے مجھے بہت عزت دی ہے اس کا میں دل سے مشکور ہوں میں جہاں کہی بھی ہوں میرے دروازے ہمیشہ آپ لوگوں کے لئے کھولی ہیں میں ہنزہ سے بہت کچھ سکھ کر جارہا ہوں دوران ڈیوٹی مجھ سے کسی کی دل عازای ہوئی ہے تو میں معافی کا طلب گار ہوں یہ پوسٹ ہی ایسی ہیں کہ جہاں ہر بندے کو خوش نہیں کیا جا سکتا میں نے ہنزہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے جس کے سمرات آنے والے وقتوں میں آپ کے سامنے آئینگے میں ہنزہ سے مطمعین ہوکر جارہا ہوں میں جہاں بھی رہوں موقع ملنے پر ہنزہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہونگا ہنزہ کے ٹھکیدار برادری کو یکجا ہوکر ترقیاتی کاموں میں بھر پور حصہ لینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ہنزہ بھر کے ٹھکیدار برادری کی جانب سے منعقد الواعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٹھکیدار برداری کی نمائندگی کرتے ہوئے نمبردار اجلال حسین نے ایکسئن مبشر حسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے دوسال کے عرصے میں ہنزہ کے ٹھکیدار برادری کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور ہماری رہنمائی بھی کرتے رہے جس کے لئے ہم آپ کے مشکور ہیں ہماری برادری کی جانب سے کوئی فعل ناگوار گزری ہے تو اس در گزر کرکے معاف کردے ہم پوری ہنزہ کی جانب سے بھی آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہنزہ کی ترقیاتی کاموں کو مکمل کرانے اور نئے پروجکٹس لانے میں اہم کردار ادا کیا اس کے علاوہ ہنزہ میں قدرتی آفات اولتر اور ششپر نالے میں تباہ شدہ واٹر چینلز کی فوری بحالی میں دن رات محنت کی جس کے لئے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں الواعی تقریب سے ٹھکیدار عاصف رحیم اور سینئر ٹھکیدار منظور حسین نے بھی ایکسئن کے کام کو سہراتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا الواعی تقریب میں ایکسئن مبشر حسن کے ہمراہ اے ڈی ڈزاسٹر منیجمنٹ شہزاد بیگ ایس ڈی او خادم حسین ایس ڈی او اطرات حسین سب انجئنر رشید احمد اور دیگر نے خصوصی شرکت کی

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر