ہنزہ (ذوالفقار بیگ) انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اسٹنٹ کمشنر گوجال۔۔ پولیو سے بچاؤ مہم کو موثر اور مضبوط بنانے کے لئے سب کو کردار ادا کرناہوگا ان خیالات کا اظہار اسٹنٹ کمشنر گوجال محمد ذوالقرنین نے سول ہسپتال گلمت میں تین روزہ پولیو سے بچاؤ مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہاکہ بچے قوم کا سرمایہ ہے ان کی مستقبل اور صحت کا خیال رکھنا ہم سب کی اولین زمہ داری ہے پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اس سے بچاؤ کے لئے شروع ہونے والی کمپین کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسٹنٹ کمشنر گوجال نے محکمہ صحت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ہمیں خوشی ہے کہ ضلع ہنزہ پولیو فری علاقہ ہے مگر ایسا نہ ہو کہ فری زون علاقہ قرار دیکر بے احتیاطی نہ ہو۔ اس لئے محکمہ صحت ہنزہ ہوشیار رہے اور گھر گھر مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں۔محکمہ صحت کے زمہ داروں نے پولیو سے بچاؤ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بنائیں گئے پلان اسٹنٹ کمشنر گوجال سے شیئر کیا۔ جس کے مطابق سب ڈویثرن گوجال میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 1212ہیں جن کے لئے ایریا انچارج کی تعداد 6۔موبائل ٹیمیں 19فکسڈ سنٹر 8۔ٹرانزٹ پوائنٹ 1ہے جس کی مدد سے سب ڈویثرن گوجال میں تین روزہ مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔ جبکہ چھوتے روز کیچ اپ ٹیم کا م کریگی۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ