ہنزہ( سیما کرن) اسیرانِ ہنزہ کی رہائی کے حق میں دئیے گئے دھرنا گزشتہ دنوں کی نسبت شدت اختیار کر گئی، سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور اسیروں کے حق میں نعرہ بازی بھی کی گئی۔ اسیروں کے خاندان اور ہنزہ کے عوام کے علاوہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے سیاسی و مذہبی اور دیگر سماجی حلقوں کے کارکنوں نے اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کرنے کیلئے دھرنے میں شرکت کی جن میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد اقبال، مرتضیٰ آباد کے اکابرین، نومل یوتھ کے نمائندے اور حلقہ ۵ کے آزاد امیدوار جاوید مانوہ جیسے اہم شخصیات شامل تھے جنہوں نے عوام کا بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی، اس دوران خواتین نے پُرجوش تقاریرکرکے اپنا مثالی کردار ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دھرنا چودہ اسیروں کی رہائی تک جاری رکھیں گے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ