ہنزہ نیوز اردو

اسیران ہنزہ رہائی کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی اج کا رہائی اسیران دھرناسالگرہ کے بعد تک موخر کر دینے کا اعلان کیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی تخت نشینی کے سالگرہ کی آمدآمد اور بزنس ایسوسی ایشن کے مداخلت پر اسیران ہنزہ رہائی کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی اج کا رہائی اسیران دھرناسالگرہ کے بعد تک موخر کر دینے کا اعلان کیا، رہائی کمیٹی ہنزہ نے یرک پریس ریلز کے زریعے کہا کہ اسیران رہا ئی کمیٹی اورتمام اسیران کی خاندان کی جانب سے طویل گفت شنید کے بعد 29جون یعنی اج رہائی کمیٹی اور خاندان کی جانب سے دھرنا دینے کا فیصلہ کر دیا تھا کودھرنادینے کا فیصلہ مو خر کردیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہزہا ئی نس پرنس کریم آغاخان کی یوم امامت کی سالگرہ جو کہ عنقریب ہے اور اس دن کو منانے کے لئے اسماعیلی مسلمان نہایت ہی جوش خروش کے ساتھ مناتی ہے جبکہ گزشتہ چار مہنوں نے بزنس کمونیٹی لاک ڈوان کا شکار ہے اور انتہائی نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں اس ضمن میں بزنس ایسوسی ایشن کی کارباوری مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے پریس ریلز میں مزید کہا کہ ہم اُن تمام پاکستان کے عدالتی و دیگر معتبر اداروں سے بھی امید کرتے ہیں کہ آنے والی دنوں میں اسیران کو انصاف دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے جبکہ دوسری جانب انہوں نے سیا سی سما جی و مذہبی اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ اسیران رہا ئی کمیٹی کی دھرنے کا علان کرنے پر شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان کیے اورپرنٹ الیکٹرونس کے علاوہ سو شل میڈیا کے دوست احباب کا بھی شکر گزار ہے جنہوں بے گناہ اسیران کی رہا ئی کے لیے ہما رے آواز بنے اور امید کرتے ہیں کہ ۱۱ جولائی کے بعد اسیران رہا ئی کمیٹی کے دوبارہ دھرنے کی کال پر اسیران رہائی کمیٹی کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر