ہنزہ نیوز اردو

اسسٹنٹ کمشنر دنیور کمال الدین قمر کا ریسکیو1122یونٹ اور سول ویٹرینری ہسپتال دنیور کا اچانک دورہ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر دنیور کمال الدین قمر کا ریسکیو1122یونٹ اور سول ویٹرینری ہسپتال دنیور کا اچانک دورہ۔ دورے کے دوران ملازمین کی حاضریاں چیک کی اور غیر حاضر ملازمین کا نوٹس لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ جلد ازجلد بائیومیٹرک سسٹم نصب کی جائے اور ریسکیو1122کی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے سول ویٹرینری ہسپتال دنیور کا دورہ کیا دورے کے دوران ہسپتال کے اکثر ملازمین غیر حاضر تھے جس پر اسسٹنٹ کمشنر برہم ہوگئے اور ملازمین کا نوٹس لیا جبکہ ہسپتال میں موجود دوائیوں کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال کے ذمہ داران اور عملے کو ہدایت کی کہ دوائیوں پر سرکاری مہر لگاہوا ہونا چاہئے اور ہسپتال کے اندر بائیو میٹرک سسٹم نصب کی جائے ادھر عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دنیور کے ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر دنیور کمال الدین قمر ایماندار اور باصلاحیت آفیسر ہے ان کے جیسے آفیسران کی علاقے کو اشد ضرورت ہے۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ