ہنزہ ( نمائندہ خصوصی) آغاخان ہیلتھ علی آباد ہنزہ کے چھت پر ڈاکٹروں کا زیر استعمال چھت ناقص انداز میں تعمیر کے باعث گزشتہ روز آندهی کی وجہ سے اڑ گیا۔خوش قسمتی سے کمرے میں مقیم ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔ڈاکٹروں کے لیے تعمیر شدہ ناقص کمرے کی دوبارہ مرمت کرکے پھر سے ڈاکٹروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آغاخان ہیلتھ سروس سنٹر علی ہنزہ میں ڈاکٹروں کی کمی ہمیشہ سے ایک اہم مسلہ رہا ہے اس مسلے میں بہت سے عوامل شامل ہیں ان عوامل میں سب سے اہم عنصر آغاخان ہیلتھ سنٹ علی آبا ر ہنزہ میں ڈاکٹروں کو سہولیات کی کمی ہے۔گزشتہ روز ہنزہ میں چلنے والی آندھی نے ڈاکٹروں کے لیے تعمیر شدہ کمرے کو چھت کو اُڑا کر رکھ دیا۔کمرے میں مقیم ڈاکٹر عین وقت پر ڈیوٹی پر ہونے کی وجہ سے ایک حادثے سے بچ گیا،آغاخان ہیلتھ علی ہنزہ کے چھت پر تعمیر شدہ کمرہ کی خستہ حالی کے باعث یہ واقع پیش آیا۔زرائع کے مطابق ہسپتال انتظاميہ کی جانب اس تباہ شدہ کمرے کو دوبارہ مرمت کرواکر پھر سے ڈاکٹروں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے،جو کہ آئندہ کسی بارش یا آندهی سی منہدم ہوکر جانی نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ آغاخان ہیلتھ علی آباد ہنزہ میں ہمیشہ سے ڈاکٹروں کی کمی کوئی نئ بات نہیں جن کے وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ڈاکٹروں کےلیےہسپتال کی جانب سے ناکافی سہولیات بھی ہیں۔ اگر ہسپتال انتظامیہ اس طرح ڈاکٹروں کی زندگیوں کو خطرے ڈالے گی تو یہاں صحت کی بہتر سہولیات کا فقدان رہے گا۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ