ہنزہ نیوز اردو

آئی جی پی گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ ہنزہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) آئی جی پی گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ ہنزہ، ایس پی ہنزہ میڈ طاہرہ یعسوب الدین نے آئی جی پی ہنزہ کا ہنزہ آمد پر شاندار استقبال کر دیا اس موقع پرہنزہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی کو سلامی دی۔ آئی جی گلگت بلتستان نے ضلع ہنزہ کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر نوجوانوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے علاقے کی صورتحال پوچھا۔ ڈی سی ہنزہ اورب ایس پی ہنزہ نے آئی جی گلگت بلتستان کو روایاتی تحائف پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر آئی جی گلگت بلتستان نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ضلع ہنزہ کے عوام کی شرح خواندگی دیگر اضلاع کے لحاظ سے زیادہ ہے اور ہنزہ گلگت بلتستان کا سیاحتی اعتبار سے منفرد مقام رکھتا ہے انشااللہ عوام کے تعاون سے ضلع ہنزہ کو مزید ماڈل بنانے کے ہر ممکن کوشش کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ سے ایک زاتی لگاو ہے یہاں کے عوام نہ صرف ہنزہ، گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کے لئے ایک رول ماڈل ہیں یہ میرا پہلا دورہ ہے آئندہ بھی علاقے کا دورہ کرتا رہوں گا اور نہ صرف پولیس فورس بلکہ علاقائی مسائل کو حل کرنے میں پنا کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے ایک سول کے جواب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ خیر کریں کہ حالیہ دنوں میں کرونا وائریس کے نام سے دنیا بھر کے عوام جس بیماری سے متاثر ہو رہے ہیں دعا کرتے ہے کہ اس بیماری سے اللہ تعالی نجاتب دلائے اگر مارچ اپریل کے دنوں میں بھی اس بیماری پر کنٹرول نہ ہو ا تو پاک چین بارڈر کو بند کر دیا جائے گا چونکہ سب سے پہلے عوام کی جان ہمارے لئے اہم ہے اس کے بعد کاروبار، ہم سب کو دعا کرنی چاہیے کہ اس خطر ناک بیماری سے ہمیں اللہ تعالیٰ نجات فرمائیں۔آئی جی پی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ پولیس کی جانب سے جو بھی مسائل سے محکمہانہ طریقے سے حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر لیا جائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ