ہنزہ نیوز اردو

بلدیہ کی عدم موجودگی کے باعث سوست روبروزکچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا جارہا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (نمائندہ خصوصی)بلدیہ کی عدم موجودگی کے باعث سوست روبروزکچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا جارہا ہے ۔سہولیات کے عدم فراہمی کے باعث مسائل میں اضافہ ہورہا ہے عمائدین سوست ہنزہ۔ سوست جیسے اہم تجارتی علاقے میں موجود صفائی ستھرائی کے مسلے کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجازسوست ہنزہ کے میں صفائی اور ستھرائی کی مسلے کے حوالے سے سوست ہنزہ کے عمائدین کا ایک وفد نے اے سی ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز سے مُلاقات کی۔اس موقع پر وفد کے اراکین نے سوست ہنزہ کو درپیش صفائی ستھرائی کے مسائل سے اے سی ہنزہ کو آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ہنزہ سوست جہاں پر پاک چائنا ڈرائی پورٹ واقع ہے کے مقام پر صفائی اور ستھرائی کا صحیح نطام موجود نہ ہونے کی وجہ سے سوست بازار آہستہ آہستہ کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے ، وفد سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے کہا کہ سوست پاک چین تجارت کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے ،سوست جیسے اہم تجارتی علاقے میں موجود صفائی ستھرائی کے مسلے کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور اس مسلے کے حل کے لیے اہم اپنا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے متعلقہ حکام کو مسلے کے حل کے لیے احکامات جاری کئے ۔
چئیر مین ٹاؤن منیجمنٹ سوسائٹی سوست علی داد کا کہناتھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ رکشہ تین مہینا پہلے ہی حادثہ کا شکارہوکرخراب پڑا ہے جس کی وجہ سے کچرا اُٹھانے کا سلسلہ بند پڑا ہے جس کے باعث سوست میں صاف صفائی کا کام بند پڑا ہے اس حوالے سے ہمیں ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے مدد درکار ہے۔
ٓاس موقع پر بازار ایسوسی ایشن سوست کے صدر کا کہنا تھا کہ بازار ایسوسی ایشن اور سوست ٹاؤن منیجمنٹ سوسائٹی نے مشترکہ طور پر آج تک صفائی کا انتظام اپنی مدد آپ کے تحت کیا ہے ۔ لیکن ہمارے پاس بھی وسائل کا فقدان ہے اس لیے ہمیں حکومت سے مدد کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ سوست سمیت پورے ہنزہ کو صفائی ستھرائی مسلے سے دوچار ہے اور سیاحت کے سیزن میں یہ صورتحال اور بھی سنگین شکل اختیار کرجاتی ہے ۔

مزید دریافت کریں۔