ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد کی زیر صدارت ہنزہ میں بجلی کے بحران ، منصفانہ تقسیم ، آئی پی ائس کے لئے متبادل جگے کا انتخاب کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ ، ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی جس میں ایکسئن واٹر اینڈ پاور شیر باز ، نمبردار ان ، ہوٹل ایسوسیشن ، بازار ایسوسیشن ، اور دیگر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں ہنزہ میں بجلی کی شدید بحران پر تفصیلی گفت شنید ہوئی میٹنگ میں موجود تمام نمائندوں نے کہا کہ عوام کو بجلی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ڈی سی ہنزہ کو بتایا کہ اگر آحمد آباد میں پاور ہاؤس بنانے میں حکومت کو کوئی پریشانی ہے تو اس کے متبادل جگہوں پر پاور ہاؤس بنانے کے لئے مناسب سائٹ موجود ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجلی کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے ہر حال میں اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا اس کے اعلاوہ پورے ہنزہ میں بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا رات کے اوقات میں ہوٹلوں کو اضافی بجلی فراہم کی جائے گی اور دن کو بازار ایریا میں بجلی میں اضافہ کی جائے گی تمام سپیشل لائنوں کو بھی ختم کی جائے گی میٹنگ میں اعلی نمبردار میجر( ر) اسلام شاہ ، نمبردار فدا کریم ، نمبردار اسلم ، ہنزہ ہوٹل ایسوسیشن کے صدر عالم شاہ ، بازار ایسوسیشن کے صدر سلمان علی ، ٹی ایم ایس التت کے صدر عرفان کریم ، کریم خان ، منظور عالم ، انعام کریم ، ریاض منگول ، اور دیگر نے شرکت کی
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ