ہنزہ (سلیم برچہ) سابق امیدوار حلقہ 6 صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ ظہور کریم ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ حیوانات ضلع ہنزہ سے سکیل 1 کے ملازم کو ضلع گلگت منتقل کرنا انتہائی افسوس ناک بات ہے اور مقامی افراد کی روزی روٹی پر ڈھاکہ ڈالنے کے مترادف ہے گزشتہ کئی سالوں سے ضلع بھر کے تمام دفاتر میں سکیل 1 تا سکیل 9 خالی آسامیوں پر بھارتیوں کے عمل کو روکنا اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کو ضلع میں تعینات کرنا ہنزہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں نسل کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا گلگت بلتستان کی بیوروکریسی ہوس کے ناخن لیں فوری طور پر تمام خالی آسامیوں پر بھارتیوں کو یقینی بنائے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری نے گزشتہ سال وعدہ کیا تھا کہ ضلع ہنزہ میں موجود دیگر اضلاع کے سکیل 1 تا سکیل 9 کے تمام ملازمین کو انکے اپنے ضلعوں میں تعینات کر کے مقامی افراد کی میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی جو کہ سال گزرنے کے باوجود نہیں کیا گیا اگر جی بی انتظامیہ کی جانب سے یہی صورت حال جاری رہا تو عوام نا صرف ضلع ہنزہ میں سڑکوں پر آئیں گے بلکہ چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کے دفاتر کے باہر دھرنا دینے پر بھی مجبور ہو نگے ۔۔۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ