ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ): ہنزہ قومی اتحاد کے امیدوار برائے حلقہ چھ کامل جان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر فضل ربانی کے الزامات کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے میرے ہاتھوں کسی غیر مقامی افراد کو ہنزہ میں زمینیں فروخت کرنے کے ایک بھی ثبوت لے آئے تو عوام کی جو سزا ہوگی میں تیار ہوں ربانی خود سوست میں غیر مقامی افراد کو چند رپوں کے خاطر زمینیں بیچنے میں ملوث رہا ہے سیاسی جلسے میں کسی بھی بندے کے بارے میں بولنے سے پہلے سوچنا چاہئے ہم نے الیکشن کے بعد بھی ساتھ رہنا ہے کسی بھی فرد کا پرورش کا اندازہ اس کی گفتگو سے کی جاتی ہے میں نے زندگی میں کبھی بھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے علاقے اور عوام کو کوئی پریشانی ہو میں ہمشہ علاقے کی عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کی ہے جو پوری زندگی جاری رکھونگا الیکشن جیتوں یا ہاروں میں عوام کے درمیان رہونگا اور عوام کی خدمت کرتا رہونگا میں دوسروں کی طرح اپنا مفاد دیکھ کر کام نہیں کرتا میری تمام امیدواروں اور ان کے کارکنوں سے التجا ہے کہ سیاسی کمپین میں اخلاقیات کا خاص خیال رکھے
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ