ہنزہ نیوز اردو

گزشتہ حکومتوں نے ہنزہ کے عوام کے ساتھ محض فراڈ اور فریب کے کچھ نہیں دیا ہے جیتنے بھی نمائندے آئے ہیں سب نے حکومتی آسائشوں اور مراعات کے مزے لوٹے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سلیم برچہ):حیدرآباد ہنزہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ظہور کریم ایڈوکیٹ کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ہنزہ کے عوام کے ساتھ محض فراڈ اور فریب کے کچھ نہیں دیا ہے جیتنے بھی نمائندے آئے ہیں سب نے حکومتی آسائشوں اور مراعات کے مزے لوٹے ہیں اس دوران انہوں نے اپنا منشور پیش کیا اور عوام سے ووٹ دے کر کامیاب بنا کر گلگت بلتستان اسمبلی میں پہنچانے کی درخواست کی اور وعدہ کیا کہ الیکشن جیت کر عوام ہنزہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں ترقی اور خوشحالی لانے پر دن رات محنت کرنے محرومیوں کا خاتمہ کرنے اور حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دینگے ۔یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر شہدا کو خراجِ تحسین پیش کیا اس دوران انہوں نے کرنل راشد کریم شہد کے قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں حیدرآباد میں اپنے الیکشن کمپین آفیس کا بھی افتتاح کیا اس دوران حیدرآباد کے عوام جن میں ناصرف مرد بلکہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے انکا شاندار استقبال کیا ۔
حیدرآباد کے عوام نے گزشتہ پانچ سالوں سے نمائندگی نہ ہونے کے باوجود ہنزہ کے عوام خصوصاً حیدرآباد کے عوام کے حق میں کئے ہوئے خدمات کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ووٹ دے کر کامیابی سے ہم کنار کرنے کا عزم ظاہر کیا تقریب میں ڈاکٹر پروین اشرف نے انکی خدمات کی تعریف کی اور الیکشن کمپین میں انکے ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ