ہنزہ (رحیم اللہ بیگ):ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد نے کہا ہے کہ یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کا پہلا شہید امیر حیات کا تعلق ہنزہ سے ہے مجھے ہنزہ کا د پٹی کمشنر ہونے پر اس لئے فخر ہے ہم سب نے اپنے حصے کا فرض ادا کرنا ہے اپنے اپنے حصے کا فرض ہم ادا کرینگے تو ہم بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں ہنزہ شہیدوں اور بازیوں کا مرکز ہے اس لئے ہم ناصر آباد چیک پوسٹ کے مقام پر شہدا کے یاد میں ایک یادگار بنا رہے ہیں تاکہ جو بھی ہنزہ آئے یاد گار پر فاتحہ خوانی کرسکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد نے یکم نومبر کے سلسلے میں گرلز ڈگری کالج کریم آباد کی جانب سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب میں ڈگری کالج کے علاوہ ڈگری کالج فور بوائز علی آباد ، کریم آباد ہائی اسکول کے طلبہ وطالبات نے یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش کئے گئے تقریب کے افتتاح میں پرچم کشائی ہوئی ڈی سی ہنزہ اور اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے پرچم کشائی کی جبکہ پویس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ان کے ساتھ کریم آباد ہائی اسکول کے بچوں سمیت علی آباد پائپ بینڈ نے بھی پرچم کو سلامی دی پروگرام کے آخر میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے پروگرام میں حصہ لینے والوں کو انعامات پیش کئے

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ