ہنزہ (سیماکرن) احمد آباد ہنزہ کے عوام گزشتہ تین سالوں سے جاری روڈ کے کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کررہے تھے جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کا کام خود کرنے پر مجبور ہوگئے۔
ٹھیکیدار کی لاپرواہی، انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات کی غیر سنجیدگی نے احمد آباد کے عوام کو مایوس کردیا مگر وقت اور ضرورت کے تقاضے کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی آبادی نے سڑک کی تعمیری و توسیعی کام شروع کردیا ہے۔ تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد اسکول کے بچے اور اساتذہ روز ناقص روڈ سے گزرتے وقت مشکلات کا سامنا کر رہے تھے جس کے پیش نظر یہ قدم انتہائی اہمیت کے حامل تھا۔ احمد آباد گاوں سینکڑوں نفوس پر مشتمل ہے۔ احمد آباد کے ہیلتھ ایمرجنسی کیسز کے علاوہ گاوں کی آبادی اپنے روز مرہ اشیاء کی خرید وفروخت کے لئے بھی ضلعی ہیڈ کوارٹر علی آباد کا رخ کرتی ہے۔ گاوں کی سرکردہ کمیٹی نے متعد بار حکام کے نوٹس میں لایا مگر کوئی خاطر خواہ جواب یا حل کی طرف پیش رفت نظر نہیں آئی جسکی وجہ سےعوام نے بطور احتجاج سڑک پر خود ہی کام شروع کیا ہے۔ احمد آباد کے نمبرداروں اور اکابرین نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امید کا دامن اب بھی نہیں چھوڑا ہے امید ہے حکام بالا اس مشکل سے دو چار عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ٹھیکیدار کا احتساب کر کے عوام کو انصاف دلائیں گے اور روڈ کی بحالی کو جلد از جلد یقینی بنائیں گے

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ