ہنزہ نیوز اردو

چھ ماہ بعد ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) چھ ماہ بعد ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز 21ستمبر سے دوبارہ شروع ہوگا، ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیااس حوالے سے انہوں نے پولیو کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے جو بھی تعاون درکار ہوگی فراہم کردی جائیگیتاہم عملے کی جانب سے کسی قسیم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی چونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے اس کو ہم سب نے ملکر مہم کو کامیاب بنانا ہے۔ ڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے مزید کہا کہ شکر ہے کہ ضلع بھر کے مختلف رابطہ لنک روڈ اور سٹرکیں بحال ہے پولیو عملہ گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے اور ضلع بھر کی تارگٹ مکمل کرنے کے ساتھ روازنہ کے حساب سے ڈی ایچ او اور ڈی سی افس کو رپورٹ بیج دیں تاکہ بروقت روپورٹ ملنے کے بعد بالا حکام تک پہنچا دیا جائیگااس موقع پر ایس پی ہنزہ حمزہ نے کہا کہ ہنزہ پولیس کے جوان بھی اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیگی چونکہ ضلع ہنزہ ایک امن کا گہوارہ ہونے کیوجہ سے سیکورٹی کی ضرورت نہیں ہے تاہم ضلع کے اندورن اور خارجی راستوں پر محکمہ صحت کے عملے ساتھ کھڑے رہے گے اور ضلع سے اندر اور بار جانے والی گاڑیوں کامعائینہ کرتے ہوئے نہ صرف مقامی بلکہ سیاحوں کے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیگی۔ ڈی ایچ او ہنزہ نے پولیو مہم کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں تقریبا4795بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کے لئے محکمہ صحت ہنزہ نے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے زیرنگرانی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر عملہ اس میں حصہ لیتے ہوئے 21 سے25ستمبر تک گھر گھر کا کر پولیو کے قطرے پلائیگے جبکہ شاہراہ قراقرم ہنزہ کے اندرون اور خارجی راستوں پر پولیس کی مدد سے بھی پولیو کے قطرے پلائئے جائینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر