ہنزہ نیوز اردو

سیاسی معاملات میں کونسل کی مداخلت امامتی اداروں کے آئین کے خلاف ہے، سابق اسپیکر جی بی وزیر بیگ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(خصوصی نمائندہ ): ریجنل کونسل کے صدر کرنل امتیاز سے ہنزہ کے سیاسی نمائندوں کی ایک وفد نے آنے والے انتخابات کے حوالے سے ملاقات کی
وفد میں نور محمد، سابق صدر کونسل اور سابق اسپیکر جی بی اسمبلی وزیر بیگ، سنٹرل ٹریڈ ونگ کے چیف ایگزیکٹو راجہ شہباز، مسلم لیگ ن سب ڈویژن گوجال کے صدر ہزارہ بیگ، اعلی لمبردار و صوبیدار (ر) محمد شاہ اور ڈیولپمنٹ کمیٹی کے وائس چیرمین امام یار بیگ شامل تھے۔
وفد نے سابق صدر کونسل وزیر بیگ کے زیر قیادت کرنل امتیاز سے انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کرنل عبید کو کونسل کے سفارشات پر ٹکٹ دینے فیصلے پر اعتراضات کا اظہار کیا اور سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے نام پر سیاسی معاملات میں مداخلت امامتی اداروں کے آئین کے خلاف ہے۔ وزیر بیگ نے کونسل کے ان ممبران پر سخت تنقید کیا جو مذہبی اداروں کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ موجودہ صدر کونسل کرنل(ر) امتیاز نے اس کی مذمت کرتے ہوئے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ امامتی اداروں کو سیاست سے دور رکھا جائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ