ہنزہ نیوز اردو

ایس سی او کی جانب سے پاکستان کی پہلی مکس مارشل آرٹ چیمپیئن خاتون انیتا کریم کے آئندہ ایوینٹس کی سپنسرشپ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سیما کرن): اسپیشل کمیونیکیشن آرگینائزیشن کی جانب سے سیکٹر ہیڈ کوارٹر گلگت میں پاکستان کی پہلی مکس مارشل آرٹ چیمپیئن خاتون انیتا کریم کے آئندہ ایوینٹس کی سپنسرشپ کے حوالے سے سادہ مگر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل عمران منصور نے انیتا کریم کو مکس مارشل آرٹ کے بین الاقوامی مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی اور انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ہونہار نوجوانوں کو نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کو فخر ہے جو ملک اپنے علاقے اور اپنے خاندان کا نام روشن کرتے ہیں۔ سیکٹر کمانڈر کا ایس سی او کے حوالے سے کہنا تھا کہ نہ صرف ٹیلی کام کے شعبے کو نئی جہت دی بلکہ گلگت بلتستان میں سیاحتی، سماجی ،تعلیمی اور کھیلوں سمیت دیگر صحتمندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ ایس سی او نے اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نئی نسل کو ان قابلِ تقلید نوجوانوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے اپنے شعبوں میں سخت محنت کرنی چاہیے جس سے نہ صرف خاندان اور علاقہ بلکہ پورے پاکستان کیلئے باعثِ فخر بنیں گے۔ تقریب کے اختتامی مرحلے میں ایس سی او کی جانب سے انیتا کریم کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامی رقم سے نوازا گیا۔انیتا کریم نے آخر میں ایس او کا شکریہ ادا کیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ