ہنزہ نیوز اردو

زرگراندہ میں آتشزدگی ، ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی سے آگ پر بروقت قابو پالیا گیا ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

چترال (منیربیگ جوہر ): لوئر چترال کے گاؤں ذرگراندہ میں گوہر علی خان کے گھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم موقعے پر پہنچی اور ڈھائی گھنٹے فائر فائٹگ کے بعد آگ پر قابو پالیا، تین کمروں سمیت سامان اور آس پاس کے گھروں کو بڑی تباہی سے بچا لیا، آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو 1122 کے تین فائر وہیکلز، 23 ہزار لیٹر پانی، 18 فائر فائٹرز اور ایک ریسکیو1122 کے ایمبولینس نے حصہ لیا، ابتدائی معلومات کے مطابق آگ بھوسے میں لگی آگ کی وجہ سے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، اگ لگنے کی وجہ سے 6 کمرے، اور دو مویشی خانے متاثر ہوئے. دریں اثنا زرگراندہ کے عمائدین نے ریسکیو ۱۱۲۲کی فوری کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ریسکیوٹیم بروقت نہ پہنچتی تو آگ پورے زرگراندہ دہ میں پھیلنے کا خطرہ تھا۔ انکی بروقت کاروائی سے بڑی تباہی سے علاقہ بچ گیا ۔ انھوں نے ریسکیو کے اہلکاروں کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ