ہنزہ نیوز اردو

امجد حسین ایڈووکیٹ نے چیف کورٹ گلگت بلتستان کا الیکشن شیڈول معطل کرنے کے حکم پر عدالت میں دائر رٹ پٹیشن میں فریق بننے کا اعلان

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(شمس الرحمٰن شمس)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے چیف کورٹ گلگت بلتستان کا الیکشن شیڈول معطل کرنے کے حکم پر عدالت میں دائر رٹ پٹیشن میں فریق بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری الیکشن شیڈول معطل کیا ہے جس پر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان فریق بن کر عدالت میں اپنا موقف دینے کا باقاعدہ اعلان کرتی ہے انہوں نےمزید کہا کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے چیف کورٹ سے استدعا کرینگے تاکہ گلگت بلتستان چیف کورٹ گلگت بلتستان کی عوام کے احساسات کو مند نظر رکھتے ہوئے بروقت انتخابات کا انعقاد کے لئے وقت کا تعین کر کے الیکشن کرانے کا حکم دیں دے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نے مزید کہا کہ غذر چترال ایکسپریس وئے کو فیڈرل پی ایس ڈی پی سے نکالنا عوام کے اوپر ڈروان حملہ کرنے کے مترادف ہے وفاقی حکومت نے گندم میں تین لاکھ بوریاں کم کر کے گلگت بلتستان کے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کی کوشش کی ہے اگر گلگت بلتستان کو پرانے کوٹے پر گندم کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو گلگت بلتستان کے لوگوں کو لیکر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرینگے عمران خان عوامی وزیر اعظم نہیں بلکہ ایک سلیکٹیڈ ہے جس باعث عوام دشمن پالیسیاں لا رہا ہے ان کا دورہ گلگت بلتستان گلگت بلتستان پر خودکش حملہ تھاانہوں نے مزید کہا کہ وفاقی مرکزی حکومتی جماعت کو گلگت بلتستان کے عوام آنے والے الیکشن میں شکست دیکر یہ ثابت کرینگے کہ گلگت بلتستان کے عوام قومی حقوق کے حصول کے لئے منظم ہیں وفاق میں تحریک انصاف حکومت چلانے سے قاصر ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت پارٹی چلانے سے قاصر ہیں گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکمران جماعت کو شکست ہوگی اور تحریک انصاف کو اس شکست سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے تحریک انصاف کی صوبائی کابینہ کے بننے کے بعد قریباً دو سال مکمل ہوئے مگر تاحال ان کے پارٹی چیرمین سے ایک بھی ملاقات نہیں ہوئی ہے اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی قیادت گلگت بلتستان کے لئے کس حد تک دلچسپی لے رہی ہے انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب گلگت بلتستان سے تبدیلی سرکار کا جنازہ نکلے گا اور یہاں کی عوام سختی سے مسترد کرے گی ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ