ہنزہ نیوز اردو

نوسالوں سے جیلوں میں قیدد اسیران ہنزہ کے رہائی کیلئے رہائی کمیٹی نے 29جون کو علی آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) نوسالوں سے جیلوں میں قیدد اسیران ہنزہ کے رہائی کیلئے رہائی کمیٹی نے 29جون کو علی آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا سیاسی سماجی مذہبی اور عوام سے تعاون کرنے کی اپیل۔ رہائی کمیٹی اسیران ہنزہ نے29جون کو گزشتہ نو سالوں سے گلگت بلتستان کے مختلف جیلوں میں قید چودہ اسیران کے رہائی کے لئے ہنزہ علی آباد میں اسیران کے خاندان سمیت دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے مملک خداداد پاکستا ن کا ایک بھی ایسا ادارہ نہیں چھوڑا جہاں پر جھوٹی تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ سپرئم کورٹ آف پاکستان کا جیف جسٹیس ہو یا صدر مملکت پاکستان ہو یا دیگر ریاست کے عہداداران کے علاوہ گلگت بلتستان کے عدلیہ، عسکری انتظامی گلگت بلتستان کے گزشتہ کئی سالوں سے سابقہ ہونے والی حکومتیں ہر سطح پر آواز اٹھائے مگر حوصلہ شکنی مایوسی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا جبکہ اسیران کے خاندان میں مشکلات کے علاوہ جیلوں میں قید چند اسیر جن کی طبعیت مکمل طور پر خراب ہوچکی ہے بے رحم انتظامیہ علاج کرنا تو دور کی بات مگر زاتی خرچے پرعلاج کروانے کے لئے خاندان درپدر کے ٹھوکریں کھاتے ہوئے بھیک مانگ کر اپنے لخت جگر کو جیلوں سے نکل کر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہوئے ہسپتالوں میں علاج کرواتے ہے بے رحم انتظامیہ علاج سے قبل ہی فیملز کو مختلف دھمکیاں دیتے ہوئے واپس ہی جیلوں میں لانے پر مجبور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے مختلف پلٹ فارمز پر آواز اٹھانے کے علاوہ ہر طبقے سے ملنے کے باوجود ہماری سنوائی نہیں ہوگی مجبورا 29جون کو شاہراہ قراقرم علی آباد میں خاندان سمت دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے اور ہم ان تما م سیاسی سماجی مذہبی بزنس اور ٹراسنپورٹروں سے اپیل کرتے ہے کہ ہمارے اس دھرنے میں ہمارے ساتھ دے تاکہ حکومت وقت ہماری اس فریاد کو سنتے ہوئے ہمارے اولاد کو رہا کر سکیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر