ہنزہ (اجلال حسین)ڈی ایچ او ہنزہ اور صد پیرامیڈیکل سٹاف کی درمیان ناراضگی پر ایسوشی ایشن کا احتجاج اور لانگ مارچ کیا ضلع بھر کے ہسپتالوں کی درجنوں سٹاف نے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر ہیڈ کواٹر علی آباد پہنچ گئے سول ہسپتال علی آباد سے ڈی ایچ او دفتر لانگ مارچ کیا، پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر کرنل ر عبید اللہ بیگ پی ٹی آئی ہنزہ کے صدر و دیگر کھیلاڑیوں کی مداخلت پر احتجاج ختم کر دیا۔ تین روز قبل ڈی ایچ او ہنزہ کی احکامات پر ششکٹ ہنزہ سے کرونا وائریس کی سیمپنگ لینے کے بعد لیب ٹیکنیشن /صدر ہنزہ پیرامیڈیکل سٹاف ہنزہ اور ڈی ایچ او کے درمیان باتوں باتوں میں نارضگی ہو گی جس کے بعد ڈی ایچ او ہنزہ نے محکمہ صحت کے بالا حکام کو ہنزہ سے تبادلہ کرنے کی سفارشی لیٹر لکھا جس پر صدر اور پیر امیڈیکل سٹاف میں دوریاں بڑھ گئی جس کے بعد ایسوسی ایشن نے تبادلے کے خلاف احتجاجی اور لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ روز ڈی ایچ او افس ہنزہ پہنچ گئے جہاں پر ہنزہ پیر میڈیکل سٹاف نے مطالبات اور بالا حکام کو لکھی جانے والی لیٹر کی واپسی پر ڈٹ گئے تو دوسری جانب ڈی ایچ او ہنزہ کی جانب سے عالمی وبائی بیماری کے اوقات میں ہسپتالوں کو چھوڑ کر احتجاج کرنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دوران احتجاج کسی بھی حدثے کی صورت میں ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری ذمہ دار ہوگے۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور کھیلاڑیوں کی مداخلت سے ڈی ایچ او اور ہنزہ میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان بات چیت کرواتے ہوئے عبیداللہ بیگ نے محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام کو اعتماد میں لیتے ہوئے احتجاج ختم کرا دیا۔ جبکہ اس بات کا اعیادہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی محکمانہ مسائل کو اپنی سطح پربات چیت کے زرائع حل کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا رکرادا ادا کریں چونکہ ملازمین کی آپس میں ناراضگیوں کی وجہ سے عوام کو مشکلات اٹھانا پڑ رہا ہیں اور یہ وقت ایسا ہے کہ ہم سب نے مل کر اس عالمی وبا ئی بیماری کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کو سکشت دینا ہیں۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ