ہنزہ نیوز اردو

پاکستان بھر کی طرح گلگت بلتستان کے صحافیوں نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے سمیت عوامی مسائل کواجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے عالمی یوم صحافت کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان بھر کی طرح گلگت بلتستان کے صحافیوں نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے سمیت عوامی مسائل کواجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر پاکستان بھر میں پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے صحافیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن صحافیوں نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے صحافت جیسے مقدس پیشے کی لاج رکھنے کیلئے سنگین خطرات کی پرواہ کئے بغیر پیشہ وارانہ سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں وہ پاکستانی عوام کے ہیرو ہیں اور پاکستان کے کروڑوں عوام اپنے بہادر اور نڈر صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں نہ صرف واجبات کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا بلکہ اشتہارات کے حوالے سے جامع پالیسی کی منظوری بھی دی اور سالانہ بجٹ میں سرکاری اشتہارات کی مد میں ادائیگیوں کو یقینی بنانے کیلئے کروڑوں روپے بھی مختص کر دئیے ہیں جسکی وجہ سے اخباری صنعت کو درپیش مشکلات میں بہت حد تک کمی آئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا تو صحافیوں نے جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھی اور آج بھی حق اور سچ کی بات کرتے ہوئے کئی صحافی مشکلات کا شکار ہیں، مسلم لیگ ن آزادانہ صحافت پر یقین رکھتی ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ