کھرمنگ: ضلع کھرمنگ کے حدود میں داخلے کیلئے قائم چیک پوسٹ اصل مقام پر نہ ہونے کی وجہ سے قریبی علاقے کے عوام میں شدید خدشات پایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھرمنگ ابتدائی حدود چیک پوسٹ سرمک فروٹ نرسری کے بعد موڑ پر بنایا گیا تھا لیکن مہدی آباد تھانے کے اہلکاروں نے ایک کلومیٹر اندر آبادی کے درمیان چیک پوسٹ قائم کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مہدی آباد کزبورتھنگ کے عوام میں شدید خدشات پایا جاتا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق ضلع کھرمنگ پولیس نے اپنی سہولت کیلئے حدود پر موجود چیک پوسٹ کے کمروں کو خالی چھوڑ کراپنی پسندیدہ جگے پر چیک پوسٹ لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں تاکہ انکو کسی بھی قسم کی بوریت محسوس نہیں ہو حالانکہ اصل چیک پوسٹ کی عمارت ضلع کے حدود میں ہی بنی ہوئی ہے۔
اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق ڈی سی اور ایس پی نے یقین دہانی کروائی تھی اور کاچو دولت کو محلے والوں کے پاس بھیج کر ثالثی کروائی تھی اور وعدہ بھی کیا تھا کہ سردیاں ختم ہوتےہی چیک پوسٹ مقررہ حدود پر منتقل کردیا جائے گا لیکن اُس وعدے کی پاسداری نہیں کی گئی۔ عمائدین نے کزبورتھنگ مہدی آباد نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اس وقت چونکہ دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان حکومت کرونا کے خلاف جنگ کر رہا ہے اور کرونا پھیلاو کو روکنے کیلئے ضلع کے حدود میں چیک پوسٹ کا ہونا لازمی ہے تاکہ دوسرے ضلعوں سے آئے والے لوگوں سکریننگ سے بچ کر نا جاسکے۔ اُنکا کہنا تھا کہ موجودہ چیک پوسٹ ایسی جگہ پر موجود ہے جس کے نیچے اور اوپر راستے بنے ہوئے ہیں کہ لوگ باآسانی پولیس کو چکمہ دیکر گزر سکتا ہے اور لاک ڈاون کے دوران دیگر شہروں سے آئے ہوئے لوگ بغیر کسی اسکریننگ کےمحلے میں داخلہوچکے ہیں اور ہم نے رپورٹ بھی متعلقہ حکام تک پہنچائی تھی اور چیک پوسٹ سے پہلے دو قرنطینہ سنٹرز بھی اسی محلے میں بنے ہوئے ہیں۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ چیک پوسٹ سے پہلے محکمہ زراعت کے دو نرسریاں دارالسیدتین اسکول جہاں میں تقریبا ساڑھے تین سو بچے پڑھتے ہیں انکا کوئی والی و وارث نہیں اس کے علاوہ نائب تحصلدار آفس،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن آفس ،ایگزیکٹیو انجنئر بی اینڈ آرآفس ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت آفس اور سول ہسپتال مہدی آباد کے دو گیٹ بھی موجودہ چیک پوسٹ سے پہلے آتے ہیں۔ اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کھرمنگ ابتدائی حدود چیک پوسٹ کو واپس اصل مقام پر مستقل بنیادوں پر منقل کیا جائے جس سے کرونا کی پھیلاو کو کم کرنے میں مدد ملنے کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کی ضلع سے باہر نکلنے یا ضلع میں داخلے ہونے کا راستہ بھی مکمل طور پر پولیس کے کنٹرول میں آسکتا ہے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ