ہنزہ (خصوصی رپورٹ، اجلال حسین)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی احکامات مکمل طور پر نظر انداز کر دیئے، ہنزہ میں پانی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ سال صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے کمشنر گلگت کے زیر نگرانی ایک خصوصی ٹیم نے علاقے کے سروے کرتے ہوئے ہنزہ کے سیاسی سماجی اورمذہبی اداروں کے سربراہان کے متفقہ اور پانی کی شدید قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے عطاآباد جھیل سے سنٹر ہنزہ کے لئے پینے اور آبپاشی کے لئے میگا منصوبے پر اتفاق ہونے کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ کو ہدایات جاری کر دیا تھا کہ تین سے چار ماہ کے اندر فیزبلٹی رپورٹ پیش کیا جائے۔ چونکہ سنٹر ہنز نہ صرف پینے کا بلکہ آبپاشی کے لئے بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے جہاں پر نہ صرف عوام بلکہ علاقے میں قیام سرکاری و نجی اداروں کے دفاتر اور ملازمین کے ساتھ کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والے تاجر اور طلباء کی کثیر تعداد متاثر ہیں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم گزشتہ سال جولائی اگست کے ماہ میں پا نی کے مسلے پر کمشنر گلگت بلتستان کے ہمراہ ہنز ہ پہنچے جہاں پر عمائدین، ضلعی انتظامیہ کے سربراہان اور ماہرین کے جانب سے مضبوط سفارشات اور عوامی رائے کے مطابق گئی اتفاق رائے ہوا تھا جس پر وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی جانب سے بیجی گئی ٹیم کے سفارشات کو منظوری دیتے ہوئے فیزبلٹی رپورٹ جلدا ز جلد ارسال کرنے کو کہا گیا تھا جس کو تیار کرنے کیلئے دو کروڈ سے زائد کی ٹینڈر بھی ہو چکی ہیں تاہم محکمہ تعمیرات ہنزہ کی بدنیتی کہیے یا عدم دلچپسی یا کنٹریکٹرز کی سست روی ابتدائی رپورٹ جو کہ منصوبہ کروڈوں میں بننے والی ہے میڈیا تحقیقیات کے مطابق فیزبلٹی رپورٹ کئی ماہ گزرنے کے باوجود بن نہیں پا رہا ہیں جو کہ نہایت ہی افسوس کا مقام ہیں۔ میڈیا سروے اور عوامی حلقوں کی جانب سے ضلع ہنزہ میں بڑھتی ہوئی پینے اور آبپاشی کے پانی کی قلت کو سامنا رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہی جانب سے کمشنر گلگت کے سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم او ر علاقے کے مذہبی، سیاسی عہداداران اور سماجی حلقوں کی جانب سے شفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف انتہائی عوامی مفاد بلکہ سرکاری و نجی اداروں کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اس میگا اور اہم نوعیت کے منصوبے پر کام کرنے کے لئے اھکامات دینے کے ساتھ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ علاقے کے عوام جو کہ پہلے سے ہی پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ضلعی انتظامیہ بلکہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ بھی ہنزہ میں پینے اور آبپاشی کے پانی کے مسائل سے دوچار ہیں جلداز جلد عطاآباد جھیل سے فراہم کی جانے والی پانی پر کام کیا جائے تاکہ عوامی حلقے نسل در نسل دعائیں دے سکیں۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ