ہنزہ (اجلال حسین) بغیر یلوکارڈ کسی بھی گاڑی کو دوران لاک ڈاون چلانے کی اجازت نہیں ہوگی چاہیے وہ سرکاری ہو کہ نجی، ان خیالات کا اظہار ڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے میدیا کے ساتھ بات چیت میں کہا انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی عوامی سطح پر ہنگامی صورت ہو یا فوڈ سپلائی کی ٹرانسپورٹرز ہر ایک پر لازم ہے کہ کرونا وائریس کی وجہ سے بین الاضلاع ہو یا اندرون ضلع کسی بھی گاڑی کے لئے متعلقہ ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر سے یلو کارڈ فراہم کرتے ہوئے اپنی ضروری سفر کو جاری رکھا جائے چونکہ گلگت ڈویثرن حدود کے چار اضلاع میں کمشنر گلگت کی جانب سے یلو لاک ڈاون پاس کا اجرا کر دیا گیا ہے جو کہ چار اضلاع گلگت، غذر نگر اور ہنزہ میں چلنے والے گاڑیوں کے لئے پاس ایشو کر دیا گیا ہے متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر ز کے دفاتر سے ہنگامی بنیاد پر دیا جاتا ہے چاہیے وہ سرکاری اداروں کی ہو یا نجی اور دیگر فوڈ سپلائی کے ٹرانسپورٹرز کارڈ کے بغیر سفر پر پائد عائد ہے جبکہ لاک ڈاون پاس حصول کرنے والے گاڑیوں کو سواء نام اور پتہ پوچھنے کے علاوہ سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی جس کے لئے اندورن اور بین الاضلاع میں چلنے والی گاڑیوں کے لئے یلو لاک ڈاون پاس ضروری ہوگئی بغیر پاس کسی کو اندورن ہو یا بین الاضلاع کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ