ہنزہ نیوز اردو

صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن کی ہدایت پر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی لاک ڈاون صورتحال سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پریس ریلیز) صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن کی ہدایت پر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی لاک ڈاون صورتحال سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔، الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار وں نے مستحق اور نادار گھرانوں راشن تقسیم کیا، راشن میں جس میں آٹا، چاول، دالیں، چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش کا سامان تقسیم کیا گیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت مولانا تنویر حیدری بھی رضاکاروں کے ساتھ موجود رہے، انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے، راشن مستحق لوگوں میں تتقسیم کیا گیا، اس سلسلے کو مذید بڑھایا جائیگا۔ الخدمت فاونڈیشن پاکستان بھر میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنی بھر پور خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر