ہنزہ(اجلال حسین) ہنزہ کرونا وائریس کے پیش نظر ضلع بھر میں مارکیٹ اج سے مکمل طور پر بند رہے گی تاہم شام 3 تا 7بجے عوام کو ضروری اشیاء خریدنے کے لئے اشیاء خوردنی کے علاوہ قصاب خانہ سبزی شاپ کھولے گی جبکہ دواخانہ معمول کے مطابق کھول دی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی انتظامیہ اور ہنزہ بز نس ایسوسی ایشن کے مابین ہونے والی اجلاس کے بعد اعلامیہ میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کی روشنی میں کرونا وائریس کی ممکنہ خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم نوٹیفکیشن میں دو خانہ، سبزی اشیاء خوردنی کے دکانوں کو کھولنے کو کہا گیا تھا مگر بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ اور ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر شام کے اوقات میں ضروری دکانیں کھول دی جائیگی۔ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کے بعد گزشتہ روز بھی ہنزہ میں مارکیٹیں جزوی طور پر بند رہی تاہم ضروریات زندگی کے دکانیں کھول دی گئے تھے۔جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز ضلع ہنزہ میں مارکیٹوں کی بند کرنے کی اعلان ہونے پر عوامی حلقوں میں خواف ہراس پیدا ہو گیا جس کے بعد عوام نے گھروں کے لئے خوارک لینے میں بھاگ دوڑ مچ گئی جبکہ کرونا وائریس کی ممکنہ خطرے سے ہونے والی اعلان کے بعد بازارمیں کرفیو جیسا منظر دیکھنے میں آیا۔ ہنزہ بزنس ایسوسی ایشن کے صدر و ارکین نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ اللہ تعالی ہمیں اپنے حفظ وامان میں رکھیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو بھی اقدامات کرونا وائریس کے حوالے سے اٹھائیں جا رہے ہیں ہم اُن کے ساتھ مکمل تعاون بلکہ ان کے شانہ بشانہ دی گئی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنی عوام کی اس وبائی خطر ناک بیماری سے تحفظ کرنے میں اپنا کردار ادا کرئینگے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ