ہنزہ(بیورو رپورٹ) یاد گار شہداء کے لئے ناصر آباد میں مفت زمین فراہم کردی جائیگی، ان خیالا ت کا اظہار ایکس سولجر ویلفیر کمیٹی ناصرآباد کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روز ڈی سی ہنزہ فیاض احمد سے ملاقات میں کہا، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ضلع ہنزہ شہداء کی سرزمین ہے اور ہم شہداء کے قربانیوں کو کبھی نہیں بولیں گے چونکہ ناصر آباد پاکستان کا سیاحتی مقام ضلع ہنزہ کا انٹری پوئینٹ ہے جہا ں پر نہ سیاحت و ثقافت کا معلومات ہونا چاہیے بلکہ مملکت خداد پاکستان کے لئے جان کا قربانی دینے والے شہداء کی یاد گار بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 65کاجنگ ہو یا 71، سیااچن سے لیکر کارگل تک کے بعد ملکی دفاع میں شہید ہونے والے شہداء کے ناموں کا لسٹ بھی آوزاں کیا جائے تاکہ شہداء کی لاوحقین ہویا دیگر عوام خراج تحسین اور سلام پیش کرنے کے لئے ایک یاد گار تعمیر ہو۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے ایکس سولجر ویلفر کمیٹی کے صدر و ارکین کو خراج تحسین اور ان کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے جن کی بدولت ہم ایک اسلامی فلاحی مملکت میں پرامن زندگی بسر کر رہے ہیں اور ہمیں ان شہداء بلکہ غازیوں پر بھی فخر ہے جن کی وجہ سے اسلام کے نام بننے والی پاکستان اور ڈگروں سے آزاد کرکے ایک خوبصورت گلگت بلتستان ہمیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصرآباد کے عوام نے جس انداز سے یاد گار کے لئے بغیر کسی معاوضہ کے زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی کر ائی ہے انشااللہ ضلعی انتظامیہ ایک خوبصورت اور علاقائی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے شہداء کی یاد میں ایک شاندار یاد گار تعمیر کرئینگے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ ایکس سولجر ویلفیر کا شکر گزار ہیں۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ