ہنزہ نیوز اردو

تاخیر شدہ منصوبوں پر کوئی ریایت نہیں دی جائیگی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (خصوصی انٹریو، اجلال حسین)تاخیر شدہ منصوبوں پر کوئی ریایت نہیں دی جائیگی جبکہ غفلت برتنے والے کنٹریکٹرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ضلع بھر میں کھلی کچہریاں جاری ہے عوام اپنی موضع جات کے مختلف مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کر رہے ہیں ہم کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کے مطالبات کو دنوں اور ہفتوں میں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ضلع ہنزہ کے علاقے شناکی اور مرکزی ہنزہ کے چند گاوں میں کی جانب والی کھلی کچہریوں بیان کی جانے والی بیشتر مطالبات جن میں خصوصاً شناکی ناصر آباد اور خانہ آباد ڈسپنسریوں میں ایمبولنسز نہیں تھی علاقے بیک ورڈ ہونے کی وجہ سے عوام کو صحت کے لئے سے مشکلات درپیش تھے محکمہ صحت ہنزہ کے پاس موجود ایک ایمبولنس کو خانہ آباد جبکہ دوسری کو ناصرآباد کے لئے پی پی ایچ آئی ہنزہ شناکی کے انچارج کو حوالہ دیا گیا جبکہ دوسری جانب شناکی اور مرتضی آباد میں مختلف لنکس روٹس کی کشادگی ہویا مٹلننگ اور واٹر چینلزکی صورت میں التوا ہے کنٹریکٹرز کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہے مزید تاخیر کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سردی کی وجہ سے نالوں میں پانی کی قلت موجود ہے جس کی وجہ سے ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے انشااللہ جوں ہی پانی نالوں میں اضافہ ہو گی بجلی کی لو ڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی جبکہ مایون 7سو کلواٹ زیر تعمیرپاور منصوبہ رو اں سال مکمل ہوگا جبکہ دو دیگر منصوبے پائپ لائین میں ہے منظوری کے بعد ان پر بھی کام شروع کر دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ سیاحوں کی مسکن ہونے کی وجہ سے علاقے میں سالانہ لاکھوں سیاحوں کی آمد ہوتی ہے مین شاہراہوں میں سولرسسٹم کے تحت بجلی پیدا کر دی جا رہی ہیں جس کے تحت کریم آباد میں دو کروڈ سے زائد کے رقم سے سولر سسٹم نصب کرتے ہوئے بازار کو روشن کر دیا ہے جبکہ امسال بہت جلد علی آباد اور التت کے بازارکو بھی سولر سسٹم کے زریعہ روشن کر دیا جائیگا۔ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ اسی طرح سب ڈویثرن گوجال کے علاقہ چیپرسن لنک روڈ کی تاخیر جبکہ گلمت میں زیر تعمیرت کئی سالوں سے التو شدہ گرلز ہاسٹل، 6سرکاری سکولوں کی عمارتوں کے علاوہ احمد آباد روڈ جیسے بہت سے منصوبے تاخیر کا شکار ہے ضلعی انتظامیہ اور سب ڈویثرنل افسران بھی روازنہ کے بنیاد پر نگرانی کر رہے ہیں رواں سال مکمل کرنے کی ہرممکن کوشش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ہنزہ میں پینے اور آبپاشی کے لئے پانی کی شدید قلت ہے عطاآباد جھیل سے پانی کی فراہمی کے علاوہ التر نالے میں تین روڈ سے زائد کا منصوبہ عنقریب اخری مرحلے میں ہے جبکہ حسن آباد نالے سے پینے کے پانی کے متبادل ذریعے موجود ہے جس پر کام کیا جا رہا ہے انشااللہ بہت جلد مکمل کرتے ہوئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائیگا۔اڈی سی ہنزہ نے کہا ضلع ہنزہ کے مختلف سرکاری اداروں میں 150سے زائد خالی اسامیاں موجود ہے جن کو پرُ کرنے کے لئے اداروں نے اشتہارکی ہے جبکہ دیگر ادارے بھی ایک سے دو ہفتوں کے اندر اندر کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کر دیا ہے کہ وہ میرٹ کو فالو کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی سفارش کو نظر انداز کرتے ہوئے اسامیوں پر بھرتیوں کو یقینی بنائے جائیگی تاکہ حقدار کو اُن کا حق ملے۔جبکہ دوسری جانب خالی اسامیوں پر بھرتیاں ہونے کی وجہ سے علاقے سے بے روز گاری کی خاتمہ میں مد ملے گی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ