ہنزہ نیوز اردو

اسسٹنٹ کمشنر گوجال ذولقرنین خان ایک بہترین آفیسر ہے :عوام گوجال

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ) عوام گوجال نے اسسٹنٹ کمشنر گوجال محمد ذولقرنین خان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گوجال ذولقرنین خان ایک بہترین آفیسر ہے جب سےاسسٹنٹ کمشنر گوجال کا چارج سنبھالا ذولقرنین خان نے ہنزہ کے عوام بلخصوص گوجال کے عوام کا دل جیتا ہے علاقے کے روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی نوعیت کے ایشوز کو حل کررہے ہیں جو خوش آئند ہے نئے سب ڈویژن ہونے کی وجہ سے وسائل کی کمی کے باوجود عوام گوجال کے مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی و سیاسی کارکن ریحان شاہ ، انور علی ، محمد رازق ، برکت اللہ بیگ، ظاہر شاہ ، نور علی ، تواسل شاہ ، شفی اللہ بیگ ، عطا اللہ ، علی مدد اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مذید انہوں نے کہا کہ جب سے ذولقرنین خان نے گوجال کا بے طور اسسٹنٹ کمشنر تعناتی کے بعد گوجال کے کمپنسیشن کے معاملات ، زمینوں کا سرکاری ریٹ بڑھانے ، سوست اور گلمت تحصیلوں میں کام کا معیار بہتر بنانے ، ڈومسایل اور دیگر دستاویزات کے حصول کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اس کے علاوہ ان کے اہم اقدامات میں گوجال گرین پاکستان کے تحت چلنے والے پروگرام کو بہتر انداز میں چلانے اور گوجال میں صاف صفائی کو یقینی بنانے ، فانا اور فلورا کے حوالے سے اقدامات غیر قانونی شکار پر مکمل پابندی ، سوست میں اسسٹنٹ کمشنر سب آفس کا قیام ، سیاحت کی بہتری کے لئے اقدامات قابل ذکر ہیں عوام گوجال نے وزیر اعلی گلگت بلتستان چیف سکریٹری ، اور کمشنر گلگت کا شکریہ ادا کیا کہ گوجال نئے سب ڈویژن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ذولقرنین خان جیسے فرض شناس آفیسر کی تعناتی کی جس کے بدولت سب ڈویژن گوجال ہنزہ کے معاملات کی بہتر انداز میں ترجمانی ہورہی ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ