ہنزہ نیوز اردو

ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے کم وقت میں اپنی بہترین کارکردگی کے زریعے عوام میں مقبولیت حاصل کی ہے۔اکرام نجمی نائب صدر ٹاوٗن منیجمنٹ سوسائٹی کریم آباد

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اسلم شاہ) ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی کریم آباد کے نائب صدر اکرام نجمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے کم وقت میں اپنی بہترین کارکردگی کے زریعے عوام میں مقبولیت حاصل کی ہے جو خوش آئند ہے عوامی مسائل کے حوالے سے کھلی کچہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتوں کے زریعے عوامی مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کیلئے بروقت اقدامات سے ضلعی انتطامیہ پر عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے جوکہ کسی بھی علاقے کی ترقی کیلئے اہم ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ ایک سیاحتی مرکز ہے اور گلگت بلتستان کے چہرے کے طور پر دنیا میں جانا جاتا ہے بجلی پانی اور دیگر مسائل کی وجہ سے سیاحت سے منسلک شعبے اورعام عوام کو مشکلات کا سامنا رہاہے اگر ضلعی انتظامیہ کا ہیڈ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے تو عوام کے مسائل میں خاطر خواہ کمی ممکن ہے ڈپٹی کمشنر کا ضلعے میں ایک کلیدی کردار ہوتا ہے۔
نئے تعینات ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نائب صدر ٹاوٗن منیجمنٹ سوسائٹی کا کہنا تھا کہ تعیناتی کے بعد مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد اور مختلف لائین ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے ساتھ میٹنگز اور مختلف علاقوں کے دوروں سے اندازہ ہورہا ہے کہ موصوف علاقے کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی ہے اور ایک مخلص آفیسر کی حیثیت سے اپنے بہترین کارکردگی کی وجہ سے علاقے کے عوام میں مقبولیت حاصل کریگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ جن افسران نے ہنزہ میں خلوص دل سے عوام کی خدمت کی ہے ان کو ہنزہ کے غیور عوام نے ہمیشہ یاد رکھا ہے اور ہم فیاض احمد سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ علاقے کی سپوت کی حیثیت سے وہ اپنا بہترین سروسز سے عوام میں مقبولیت حاصل کریگا اور ہنزہ میں اپنی تعیناتی کے دوران عوامی مسائل کے حل میں اپنا بہترین کردار ادا کریگا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ