ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کے ضلعی سر براہ شہزاد عارف نے ہنزہ میں نو ڈسپنسریوں میں حیوانات کے لئے ادویات تقسیم

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (عبدالمجید، ذوالفقار بیگ) ہنزہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کے ضلعی سر براہ شہزاد عارف نے ہنزہ میں نو ڈسپنسریوں میں حیوانات کے لئے ادویات تقسیم کر دیا تاکہ زمیداروں کو فائدہ حاصل ہو۔ اس موقع پر اُنھوں نے کہا ہے کسانوں کی فلاح و بہبودی کے لئے وزیر اعظم کے پروگرام ”ایگریکرچر ایمر جنسی“کے تحت کی روشنی میں ایک جامع پروگرام کا ہنزہ میں بھی آغاز کیا گیا ہے جس میں نر بچھڑے کی پرورش کے لئے ۰۹ دن تک کسانوں کو مالی معاونت فراہم کیا جا طرہا ہے اس پروگرام کا بنیادی مصدر یہ ہے کہ گائے و بیل کی نسل کشی کو بچا نا دیسی دودھ کی فراوانی کے عمل کو یقینی بنانا ہے اور اس طرح کسان نر بچھڑے پالنے کا پابند ہوگا اس سلسلے میں کسان برادری سے در خواستیں طلب کر دی گئی ہیں جو کہ خضر آباد تا گوجال کے کونے کونے تک کی تمام تر ڈسپنسریوں میں دستیاب ہیں۔اس لئے ہمارا نعرہ بچھڑہ پالیں، گوشت بڑھائے،نقد رقم پائے اور زمیندار خود کفیل بنے انھوں نے مذید کہا کہ بچھڑہ فربہ پروگرام چھ ماہ سے ایک برس کے نر بچھڑے شامل ہونگے نیز ہر زمیندار تین(۳)تا پچیس (۵۲) رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ ان کے لئے حکومت مالی معاونت فراہم کرنے کا تہیہ کر چکی ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ