ہنزہ نیوز اردو

کنیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلیمور کا دو روزہ دورے پر ہنزہ پہنچ گئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) کنیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلیمور کا دو روزہ دورے پر ہنزہ پہنچ گئی انہوں نے ہنزہ کے مختلف علاقوں کے دورے کے روران گزشتہ اتوار کو التت ہنزہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ اور گلگت بلتستان میں دنیا کے خوبصورت ترین پہاڑی چوٹیاں، وادیاں اور پہاڑ ی سلسلے واقع ہیں کنیڈا گلگت بلتستان میں سرمائی سیاحت اور سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، کنیڈا اور گلگت بلتستان میں موسم اور پہاڑوں کی وجہ سے یکسانیت پائی جاتی ہے اور اگلے سال آئس ہاکی کھلینے کے لیے ہم ہنزہ آجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کنیڈا میں آئس ہاکی موسم سرما کا قومی کھیل ہے ہمارے ملک کنیڈا میں موسم سرما کے دنوں میں نوجوانوں کے لیے سرمائی کھیل گھروں سے نکل کر مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کا ایک اہم ذریعہ ہیں اور گلگت بلتستان اور ہنزہ کے لیے بھی یہ ایک اہم سرگرمی ثابت ہوگی۔ ہنزہ اور گلگت بلتستان سیاحوں کے ایک بہترین منزل ہے اور میں آج یہاں اپنے ملک کے شہریوں کے لیے حالات کا جائزہ لینے کے لیے آئی ہوں اور مجھے لگتا ہے ہنزہ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے بارے میں ہمارے سوچ میں مثبت تبدیلی آئی گی۔ ہم گلگت بلتستان بلتستان وینٹر سپورٹس فیڈریشن کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ملکر کام کریں گے جس سے نہ صرف سرمائی کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ سرمائی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم آغاخان رولر سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر اسی کے دہائی سے پہلے سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرتے آئیں ہیں اور آج ہنزہ جیسے خوبصورت علاقہ دیکھنے کا موقع ملاہے کنڈین ہائی کمشنر نے التت ہنزہ کے نوسوسال قدیم آباد کاری اور نو سوسال قدیم التت قلعہ کا بھی دورہ کیا۔التت ٹاؤن منیجمنٹ کی جانب سے پیش کردہ رنگا رنگ استقبالیہ پروگرام میں کنیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلیمور نے ہنزہ اور گلگت بلتستان کے روایتی دھنوں پر رقص پیش کیا،اس کے بعد ہنزہ کے روایتی کھانوں سے محضوظ ہوئیں۔ وینڈی گلیمور کنیڈین ہائی کمشنر التت ہنزہ میں موجود تالاب میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور بچوں کو آئس ہاکی اور آئس اسکیٹنگ عملی طور پر سکھائی اس موقع پر انہوں نے بچوں کا ہاتھ پکڑ کر تالاب میں آئس سکیٹنگ کرواتی رہی انہوں نے مہارت کے ساتھ آئس اسکیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ