ہنزہ(اجلال حسین): امجد علی خان ولد الف خان ساکن حیدر آباد شیراز ٹریفک حدثے میں جانبحق ہوگئے۔ مرحوم امجد علی ہمسایہ ملک چین میں زیر تعلیم تھے۔ اسلام آباد سے ہنزہ اتے ہوئے کوہستان کے علاقے پٹن میں کار حدثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں امجد موقع پر جانبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد ایبٹ آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرحوم امجد علی خان پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے سابق صدر اعجاز گلگتی کے چھوٹے بھائی تھے۔ سگوار میں والد والدہ تین بھائی اور تین بہنیں چھوڑ گئے۔ مرحوم کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں اپنے آبائی گاوں شیراز حیدر آباد میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈی سی ہنزہ، ایس پی و دیگر سرکاری افسران کے علاوہ سیاسی سماجی ومزہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے عہداداروں اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ